نواز شریف کو اربوں روپے کے تحفے کب اور کس نے دیے؟


سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو حالیہ برسوں میں ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو تحائف کی صورت میں ایک ارب روپے سے زائد منتقل کئے گئے۔ حسین نواز نے نواز شریف کو ایک ارب 16 کروڑ 56 لاکھ 55 ہزار 303 روپے تحفے میں دئیے۔ دستاویزات کے مطابق حسین نواز نے 12 لاکھ 67 ہزار 568 یورو نواز شریف کو دئیے۔ نواز شریف کو ایک کروڑ ایک لاکھ 47 ہزار 755 ڈالرز تحفے کی صورت میں ملے۔ حسین نواز نے یہ رقوم نواز شریف کو 2010 سے 2017 کے دوران منتقل کیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).