ترک صدر طیب اردوان نے عمران خان سے نواز شریف کو رہا کرنے کی سفارش کر دی: عارف نظامی کا دعویٰ


سینئر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے عمران خان سے نواز شریف کو رہا کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترک صدر نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ نوازشریف کا جو تعلق رہا، اس میں پیسوں کا لین دین ہمیں کبھی نظر نہیں آیا۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں سینئر صحافی نے بتایا کہ ترک صدر نے وزیراعظم اور اسٹیبلشمنٹ سے سفارش کی ہے کہ میاں نواز شریف کو رہا کر دیں۔ تاہم وزیراعظم کا اس حوالے سے کیا جواب تھا، یہ معلوم نہیں۔

قبل ازیں عارف نظامی نے پیش گوئی کی تھی کہ کچھ دنوں کے بعد میاں نواز شریف کو عدالت سے ضمانت ملے گی۔ ان کے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں ہو گا۔ ضمانت کے بعد انہیں پاکستان سے باہر جا کر علاج کروانے کی اجازت بھی ملے گی۔ میاں نواز شریف صاحب پاکستان سے باہر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میاں نواز شریف صاحب کو صحت کی بنا پر ضمانت ملے گی، انہیں اپنے مقدمے میں ضمانت ملے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).