کیا نواز شریف 18 ستمبر کو رہا ہو جائیں گے؟


 

18 ستمبر کو العزیزیہ ملز کیس میں نیب عدالت کا فیصلہ ایک طرف رکھ کر نواز شریف کو رہا کر دیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے۔ تاہم باوثوق ذرائع سے ڈیل کے حوالے سے مذاکرات کا متواتر دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے معروف صحافی فخر الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نواز شریف کی رہائی سے متعلق اہم خبر دے دی۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کے یہ کہنے کے بعد کہ “براہ راست مجھ سے بات کرو” کے بعد اب نواز شریف خود براہ راست ڈیل کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ ان کی قانونی ٹیم کو امید ہے کہ 18 ستمبر کو العزیزیہ ملز کیس میں نیب عدالت کا فیصلہ ایک طرف رکھ دیا جائے گا اور نواز شریف کو رہا کر دیا جائے گا۔ نواز شریف اس کے بعد برطانیہ بھی جا سکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).