آرٹیکل 149 میں ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وفاق صوبائی حکومت سے کراچی کا کنٹرول لے سکے: سعید غنی


سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاہے کہ وفاق کو سندھ حکومت ایک سال سے کھٹک رہی ہے۔ انہیں سندھ حکومت برداشت نہیں ہوتی۔ آرٹیکل 149 میں ایسا کوئی اختیار نہیں ہے کہ وفاق صوبائی حکومت سے کراچی کا کنٹرول لے لے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پنجا ب میں امن و امان کی صورتحال زیادہ خراب ہے۔ وہاں آرٹیکل  149 کا اطلاق کیا جا سکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 149 میں ایسا کوئی اختیار نہیں ہے کہ وفاق صوبائی حکومت سے کراچی کا کنٹرول لے لے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 149 کا نفاذ امن و امان کی خراب صورتحال یا معیشت کونقصان پہنچنے کی صورت میں کیا جاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).