چیئرمین نیب جاوید اقبال کی تقرری پر قوم سے معافی مانگتا ہوں: شاہد خاقان عباسی


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الزام لگایا گیا ہے کہ میں وزارت خارجہ کی گاڑی استعمال کرتا تھا۔ میں ملک کا وزیراعظم تھا، بتا دیتے تو تانگہ یا ٹیکسی کرا لیتا۔

احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب میرے خلاف ایک سال سے تفتیش کر رہا ہے، 55 روز سے ریمانڈ پر ہوں، ابھی تک کیس سمجھ نہیں آیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے نام آیا تھا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیساادارہ ہے پہلے گرفتاری، پھرکیس بناتے ہیں، میں نے کرپشن کی ہے تو بتائیں، تفتیشی افسر کہتا ہے کابینہ کا فیصلہ غلط تھا۔ یہ فیصلہ ہونا چاہیے کہ ملک کابینہ نے چلانا ہے یا نیب نے.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).