ڈیل نہیں ہو رہی: شاہد خاقان عباسی


نیب عدالت میں پیشی کے موقعے پر صحافی احتشام کیانی نے مسلم لیگ نون کے اہم رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ یہ جو خط میاں صاحب کو لکھا ہے اور ڈیل کے حوالے سے بات ہو رہی ہے۔۔۔

اس پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ “کوئی خط کسی کو نہیں لکھا یار، ڈیل کی تو ضرورت ہی نہیں ہے۔”

یاد رہے کہ گزشتہ چند دن سے بعض صحافی یہ خبر پھیلا رہے تھے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو ڈیل پر آمادہ کرنے کے لئے ان کے اتنہائی قابل اعتماد ساتھی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ذریعے ایک خط لکھوایا تھا۔ شاہد خاقان کو خط لکھنے کا پیغام دینے والوں میں تین اہم لیگی رہنماؤں، ایاز صادق، خواجہ آصف اور ایک خاتون رہنما کا نام لیا جا رہا تھا۔

خبر دی جا رہی تھی کہ ڈیل سے فائدہ اٹھانے والوں میں شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل ہے اور نواز شریف کے انکار کرنے پر نون لیگ کے اندر ڈیل کے حامی لیڈروں کا فارورڈ بلاک بن سکتا ہے اور نون لیگ کی سیاسی بقا اب صرف ڈیل قبول کرنے میں ہے۔

آج شاہد خاقان عباسی نے کسی بھی ایسے خط کے لکھنے سے انکار کر کے ان افواہوں کی تردید کر دی۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).