مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جا سکتا: وزارت قانون


اسلام آباد: مسئلہ کشمیر براہ راست عالمی عدالت انصاف نہیں لے جایا جا سکتا۔ معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں اٹھایا جائے۔ وزارت قانون نے وزیر اعظم کو سفارشات بھجوا دیں۔

بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کے بعد حکومت نے مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف لے جانے کا عندیہ دیا تھا۔ اس حوالے سے وزارت قانون سے رائے مانگی گئی۔ وزارت قانون نے تفصیلی غور اور مشاورت کے بعد اپنی رائے بھجواتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین اس معاملے پر کوئی معاہدہ نہیں۔ البتہ سلامتی کونسل یا جنرل اسمبلی ایڈوائزری رائے کے لئے معاملہ عالمی عدالت انصاف میں بھجوا سکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).