وفاقی حکومت سندھ حکومت میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتی: شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ حکومت میں کوئی چھڑ چھاڑ نہیں کرے گا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے اراکان اسمبلی سے کہتا ہوں آپ کے ذہن میں کوئی تشویش نہیں ہونی چاہئے، ہم صوبائی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فروغ نسیم نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو کی حب الوطنی پر کوئی شبہ نہیں لیکن بڑی سنجیدگی اور دیانت داری سے بلاول سے کہتا ہوں کہ کسی کے دباؤ میں آکر سندھو دیش کی باتیں نہ کریں، پیپلز پارٹی وفاق کی بات کرتی ہے، چیئرمین بلاول کو سندھ کارڈ کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ایک سندھی انشاء اللہ پاکستان کا ساتھ دے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).