کراچی کو عثمان بزدار پلس اور پشاور کو شہباز شریف کے حوالے کر دیں: سلیم صافی کی تجویز


ممتاز صحافی اور اینکر سلیم صافی نے تجویز پیش کی ہے کہ فروغ نسیم نے ( 4 ) 149 استعمال کرنی ہی ہے تو عثمان بزدار پلس (محمود خان) کے حوالے کراچی کر دیں اور پشاور کو شہباز شریف کے حوالے کر دیں تاکہ وہ بی آر ٹی کا کچرا اٹھا کر سڑک بنا دیں۔

انہوں نے پشاور کے حوالے سے دو ٹویٹس کی ہیں۔

ایک تجویز : فروغ نسیم ( 4 ) 149 کے بروئے کار لاکر کراچی کو عٖثمان بزدار پلس (محمود خان) کے حوالے کردیں تاکہ وہ کراچی کو پشاور جیسا ”جنت“ بنا دیں اور پشاور کو شہباز شریف کے حوالے کردیں تاکہ وہ اس شہر سے بی آر ٹی کا کچرہ اٹھا کر سڑک بناسکیں۔

پشاور میں ڈینگی کی وبا خطرناک حد تک پھیل گئی ہے۔ ہزاروں لوگ مرض کےشکار اور درجنوں لقمہ اجل بن چکےہیں لیکن بزدار پلس (محمود خان) کی حکومت تدارک کی بجائے خبروں کو روک کر مسئلے کی شدت کو چھپارہی ہے۔آج بھی سربند کےعلاقے میں ابوبکر ولد سعید نامی بچہ وفات پاگیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).