شہباز گل سمجھتے تھے کہ پنجاب کو چلانا عثمان بزدار کے بس کا روگ نہیں: حامد میر


 تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ شہباز گل کے ہٹائے جانے کے بعد عثمان بزدار کو فری ہینڈ ملنا شروع ہو گیا ہے۔ پہلے وہ ایک نمائندے کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اگر اب بھی عثمان بزدار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو پھر میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ عمران خان عثمان بزدار کے حوالے سے یوٹرن بھی لے سکتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ شہباز گل سمجھتے تھے کہ پنجاب کو عثمان بزدار کے ذریعے نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے عمران خان سے کہہ دیا گیا تھا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید دفاع نہیں کر سکتا۔ حامد میر کے مطابق عثمان بزدار بھی شہباز گل سے قطعاً مطمئن نہیں تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان سے کہا تھا کہ میں شہباز گل کو ہٹانا چاہتا ہوں جبکہ شہبازگل بھی اس سے قبل عمران خان سے ملاقات کر چکے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).