شہباز گل کو فردوس عاشق اعوان کی جگہ لانے کا امکان


پاکستان تحریک انصاف کے اندر اختلافات کی ایک روایت رہی ہے۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے متحرک رہنما شہباز گل نے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد جہاں پارٹی اختلافات کی خبریں گردش کرتی رہیں۔وہیں یہ بھی سامنے آیا کہ شاہد شہباز گل کو وفاق میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی کیونکہ شہباز گل کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ بہت ذہین ہیں اور مخالفین کی کڑوی باتوں کا جواب بھی فوری دیتے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فرودس عاشق اعوان پر بھی کئی پارٹی رہنماؤں کو تحفظات ہیں۔ اس لیے یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ شہباز گل کو فردوس عاشق اعوان کی جگہ لایا جائے گا۔ اس بات کا اظہار ایم کیو ایم رہنما ارم عظیم فاروقی نے ٹویٹ کے ذریعے بھی کیا۔ قبل ازیں سینئر صحافی اجمل جامی نے انہیں وفاق میں اہم ذمہ داری ملنے کی طرف اشارہ کیا تھا۔

۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اجمل جامی نے شہباز گل کے مستعفی ہونے کے بعد ان کی اگلی منزل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا کہ وہ اب وفاق کی طرف رجوع کریں۔

خیال رہے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے گذشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ناقص طرز حکمرانی کا دفاع کرنا مشکل تھا اس لیے عہدے سے مستعفی ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تقرر و تبادلوں پر اختلافات استعفیٰ کا سبب بنے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).