آخری ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جیت، 47 سال بعد سیریز برابر


انگلینڈ

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے اتوار کے روز 135 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے۔

تاہم گذشتہ ایشز جیتنے کے نتیجے میں ایشز کا اعزاز آسٹریلیا کے پاس ہی رہے گا۔ 47 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایشز سیریز برابر رہی ہو۔

اول کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کے بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں آسٹریلیا کو بہت بڑے سکور نہیں کرنے دیے۔

یہ بھی پڑھیے

سٹیو سمتھ نے خود کو کتنا بدل لیا!

ایشز سیریز: سمتھ کو روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے

علیم ڈار نے سٹیو بکنر کا ریکارڈ برابر کر دیا

میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 294 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 225 رنز بنا سکی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 329 رنز بنا کر 399 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سنہ 1948 سے اب تک آسٹریلیا نے ایشز میں اتنا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل نہیں کیا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں سٹورٹ براڈ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور انگلش اٹیک کی قیادت کی۔ انھوں نے چار اہم وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں جیک لیچ نے چار جبکہ جوفرا آرچر (پہلی اننگز میں) 2ھ وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی اوپنر سٹیون سمتھ کے لیے یہ سیریز انتہائی کامیاب رہی ہے اور اس سیریز میں متعدد سنچریوں کی بدولت وہ آئی سی سی کی موجودہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں تاہم ایک سال پہلے تک پابندی کے باعث ان کی اس ایشز سیریز میں شرکت بھی مشکوک تھی۔

دوسری جانب سٹورٹ براڈ نے اس ایشز سیریز کی دس اننگز میں سے سات مرتبہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کیا۔

اگرچہ انگلینڈ کرکٹ کے لیے یہ ایک خواب سے کم نہیں کہ جس سال وہ پہلی مرتبہ ایک روزہ کرکٹ کے چیمپیئن بنے اسی سال وہ ایشز بھی واپس حاصل کر لیتے تاہم ورلڈ کپ جیتنے اور ایشز برابر کرنے پر بھی برطانوی ٹیم کو کافی سراہا جا رہا ہے اور اس سال کو ایک کامیاب سیزن تصور کیا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32489 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp