فلم ڈائریکٹر نے کہا کہ میرے ساتھ بوس کنار کے سین کی ریہرسل کرو: زرین خان


بھارتی اداکارہ زرین خان نے بھارتی فلم انڈسٹری مین جنسی استحصال کا راز فاش کر دیا۔

پنک وِلا کے مطابق زرین خان نے بتایا کہ بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاﺅچ ایک حقیقت ہے اور بیشتر اداکاراﺅں کو اپنے کیریئر میں کبھی نہ کبھی اس سے واسطہ پڑ چکا ہے۔ اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کے بارے میں زرین خان نے بتایا کہ مجھے دو بار جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ایک بار ایک ڈائریکٹر نے مجھے کہا کہ ”فلم میں بوس و کنار کا ایک منظر ہے، اس منظر کی ریہرسل تم میرے ساتھ کرو۔“ زرین خان نے کہا کہ ”میں نے اس ڈائریکٹر کو سختی سے منع کر دیا۔ میں نے کہا کہ میں ریہرسل میں بوس و کنار نہیں کروں گی۔یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں انڈسٹری میں نووارد تھی۔“

جنسی ہراسانی کا دوسرا واقعہ سناتے ہوئے زرین خان نے بتایا کہ ”ایک بار ایک اور شخص نے مجھے کہا کہ وہ مجھ سے دوستی سے بڑھ کر تعلق قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس نے کہا کہ اگر میں ’ہاں‘ کہوں گی تو وہ مجھے انڈسٹری میں مزید کام دلوانے میں مدد کرے گا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).