مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد


الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی، مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر رہیں گی۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر رہیں گی جبکہ الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نائب صدر کا عہدہ غیر فعال اور اختیارات کے بغیر ہے۔

مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب صدرکے عہدے کے ہٹانے کے لیے درخواست پاکستان تحریک انصاف کی ملیکہ بخاری،فرخ حبیب اور کنول شوزب نے دائر کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).