کرکٹ فکسنگ: انڈیا کی خواتین کرکٹرز سے رابطوں پر بکیز کے خلاف مقدمہ درج


انڈیا کی خواتین کرکٹ ٹیم

پولیس نے بی بی سی ہندی کے عمران قریشی کو بتایا کہ راکیش بفنا اور جتندرا کوٹھاری پر فریب دہی اور سٹے بازی کے الزامات لگائے گئے ہیں

انڈین پولیس نے دو بکیز کے خلاف انڈیا کی قومی ٹیم کی دو خواتین کرکٹرز کو میچ فکس کرنے کے لیے رابطہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ مبینہ واقعہ فروری کے مہینے میں انڈیا اور انگلینڈ کی محدود اوورز کی کرکٹ سیریز سے پہلے ہوا۔

پولیس نے بی بی سی ہندی کے عمران قریشی کو بتایا کہ راکیش بفنا اور جتندرا کوٹھاری پر فریب دہی اور سٹے بازی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

انڈیا میں ہر میچ پر اربوں کا دھندا کیسے ہوتا ہے

سرفراز کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش پر 10 سال کی پابندی

سپاٹ فکسنگ: شرجیل خان کی غیر مشروط معافی

انڈیا کی کھیلوں کی جوابازی کی صنعت دنیا میں سب میں سٹے بازی کی سب سے بڑی صنعتوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ اس کا حجم 45 بلین ڈالر سے 150 ڈالر تک ہے۔

The two men approached the female cricketer pretending to be sports managers. She is believed to have recorded the phone call she had with Mr Bafna, which she later reported to the Board of Control for Cricket in India (BCCI).

ابتدائی معلومات کے مطابق ان دونوں مبینہ جواریوں نے ایک خاتون کرکٹر سے سپورٹس مینیجر کا روپ دھار کر رابطہ کیا۔ امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ خاتون کرکٹر نے بفنا کے ساتھ ہونے والی یہ کال ریکارڈ کر کے انڈیا میں کرکٹ کا انتظام سنبھالنے والے ادارے بی سی سی آئی کو دے دی تھی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ انھوں نے اس حادثہ کے حوالے سے بورڈ کو کب بتایا تاہم بورڈ نے پیر کے روز پولیس کو اس حوالے سے اطلاع دے دی تھی۔

بی سی سی آئی کے ایک اہلکار اجیت سنگھ شیکھاوت نے میڈیا کو بتایا کہ ‘جو لوگ سٹے بازی میں ملوث ہوتے ہیں وہ کسی بھی صرف کرکٹ میچ کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ان کے لیے یہ اہم نہیں ہوتا کہ یہ میچ کس سطح پر کھیلا جا رہا ہے۔‘

سری سانتھ

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ خاتون کرکٹرز ویسے ہی اثر انداز ہو سکتے ہیں جیسے مرد کرکٹرز پر ہوتے ہیں اس لیے انھیں بھی اتنا ہی محتاط رہنا چاہیے۔

News reports suggest that more than $190m worth of bets are placed on a single one-day international match involving the Indian national cricket team.

چند خبروں کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کے ایک ون ڈے میچ پر 190 ملین ڈالر سے زیادہ کا جوا لگتا ہے۔

انڈیا میں کرکٹ اس سے قبل بھی میچ فکسنگ کے تنازعات کی زد میں رہی ہے۔ انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا تھا۔ جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

انڈیا کی منافع بخش ٹی ٹوئنٹی لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی فکسنگ کے تنازعات کی زد میں رہی ہے۔

انڈین ججز کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹیوں اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آئی پی ایل سے منسلک متعدد شخصیات میچ فکسنگ اور غیرقانونی جوابازی میں ملوث رہی ہیں۔ جس کے بعد انڈین ٹیم کے فاسٹ بولر شری شانتھ پر سات برس کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32498 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp