کشمیر: سید علی گیلانی کی پریس کانفرنس پولیس نے روک دی


سید علی گیلانی

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پولیس نے حریت کانفرنس کے نظر بند رہنما سید علی گیلانی کو بدھ کے روز پریس کانفرنس سے روک دیا ہے۔

گذشتہ ماہ چار اگست کو وادی میں ذرائع مواصلات کی بندشوں اور لاک ڈاؤن کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا کہ حریت کانفرنس کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

سری نگر میں موجود بی بی سی کے صحافی ریاض مسرور بتاتے ہیں کہ انھیں اور دیگر صحافیوں کو اس حوالے سے دعوت نامے خطوط کے ذریعے بھیجے گئے کیونکہ ’خطوط ہی مواصلات کا واحد ذریعہ ہے۔‘

ریاض مسرور بتاتے ہیں کہ ’سبھی صحافیوں کو ایک اہم پریس کانفرنس کے لیے رہنما حریت کانفرنس سعید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر مدعو کیا گیا تھا۔‘

حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کو چار اگست کو ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کر دیا گیا تھا جو سری نگر کے نواہی علاقے حیدر پورہ میں واقع ہے۔

مزید پڑھیں

کشمیر: ہلاکتوں کے متضاد اعداد و شمار اور وجوہات

کشمیر: پاکستان اور انڈیا اپنے اپنے بیانیے کے اسیر

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر انڈیا کا بیان مسترد

چار اگست کو انڈیا کی حکومت کی جانب سے اپنے زیرِ انتظام کشمیر پر لگائی گئی قدغنوں اور لاک ڈاؤن کو اب ڈیڑھ ماہ ہو چکا ہے۔

https://youtu.be/XBAY3TgmYD0

ریاض بتاتے ہیں کہ ’جب ہم وہاں پہنچے تو پولیس نے ہمیں بتایا کہ ہمارے یہاں جمع ہونے سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہو جائے گی اس لیے آپ یہاں سے نکل جائیں۔‘

نامہ نگار کے مطابق اس کے بعد صحافیوں اور پولیس کے درمیان کافی دیر مباحثہ بھی ہوا اور پھر انھوں نے سینیئر پولیس اہلکاروں کو وہاں بلا لیا۔

ان کے مطابق سینیئر پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو بتایا کہ ’کیونکہ انھیں اس پریس کانفرنس کے بارے میں پہلے سے اطلاع نہیں ہے، اس لیے اس پریس کانفرنس کو منعقد کرنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ کی اجازت ضروری ہے۔‘

ریاض کے مطابق وہاں اس حوالے سے تقریباً ایک گھنٹے تک تعطل بنا رہا، تاہم سعید علی گیلانی کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور بعد میں صحافی وہاں سے نکل گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp