ہم مدرسے بناتے رہے اور ٹیکنالوجی میں پیچھے رہ گئے: فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔ فواد چوہدری نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں فیوچر سمٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ 80 کی دہائی میں ہم ہاورڈ اور ایم آئی ٹی کے کیمپس پاکستان لا سکتے تھے، لیکن ہم مدرسے بناتے رہے اور ان کی خدمت میں مصروف رہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہم سائنس میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جو ملک ہمارے ساتھ آزاد ہوئے تھے ان میں اور ہم میں صرف ٹیکنالوجی کا فرق ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).