حکومت جس کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، شوق پورا کر لے۔ ہمیں پروڈکشن آرڈر کی کوئی ضرورت نہیں: آصف زرداری


سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت انتقامی کارروائیوں کی حدیں عبور کررہی ہے۔ حکومت مرادعلی شاہ سمیت جس کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، کر لے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سب کو گرفتارکر کے شوق پورا کر لے۔ ہمیں پروڈکشن آرڈر کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ آج کل بارش ہو رہی ہے۔ پنڈی کا موسم بدل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری سے آصفہ بھٹو سمیت پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں کی حدیں عبور کررہی ہے۔ صحافی کے سوال ”آپ نہیں سمجھتے کہ دھرنے میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینا چاہئے“ کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ میں توجیل میں ہوں، دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول کریں گے۔

ایک اور سوال”آپ اپنے کسی کیس میں ضمانت کی درخواست کیوں نہیں دیتے ؟“کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمانت کا فائدہ نہیں، ہم سکون سے بیٹھے ہیں۔ انہیں اپنا شوق پورا کر لینے دیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).