آصف زرداری نے عدالت میں خورشید شاہ سے کیا کہا؟


آصف زرداری اور خورشید شاہ کے درمیان احتساب عدالت میں پیشی کے دوران دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور خورشید شاہ کی احتساب عدالت نمبر دو میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آصفہ بھٹو، فریال تالپور سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

آصف زرداری نے گلے لگا کر خورشید شاہ کا استقبال کیا اور سندھی میں کہا کہ کھہڑو حال اھے؟ جس پر خورشید شاہ نے بھی سندھی میں جواب دیا مولا جو کرم اھے۔

خورشید شاہ نے تمام صورتحال سے آصف زرداری کو آگاہ کیا تو آصف زرداری نے پوچھا کہ نیب نے آپ کو کہاں رکھا ہے؟ خورشید شاہ نے جواب دیا جہاں آپ کو رکھا ہے۔

آصف زرداری نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ نیب والے آپ سے کیا چاہتے ہیں؟ جس پر خورشید شاہ نے جواب دیا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں، ابھی راہداری ریمانڈ لیا ہے۔ آصف زرداری کا کہناتھا کہ کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا کس چیز کا ہے ۔

قبل ازیں احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا دو روز کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).