بالی وڈ: آئیفا میں کس نے کیا لوٹا؟


بیسویں انڈین انٹرنیشنل فلم ایوارڈز کا 18 ستمبر کو ممبئی میں منعقد ہوئے۔

سنہرے گلابی رنگ کے گاؤن میں گولڈ اور برانز میک اپ کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر عالیہ بھٹ کسی خواب سے کم نہیں لگ رہی تھیں۔

عالیہ بھٹ کو فلم ’راضی‘ کے لیے بہترین اداکارہ اور رنویر سنگھ کو فلم ’پدماوت‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ ’راضی‘ کو بہترین فلم چنا گیا۔

رنویر سنگھ نے اس موقع پر اپنے فن کا ایک مرتبہ پھر مظاہرہ کیا۔ ان کا بے باک انداز ہمیشہ کی طرح پسند کیا گیا۔

رنویر کی سٹیج پر شوخی اور پروگرام کو پیش کرنے والوں کے ساتھ ہنسی مذاق ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دیکھنے کو ملا۔

پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والوں میں ’دھک دھک گرل‘ کے نام سے مشہور مادھوری دکشت بھی شامل تھیں۔

ماں امریتا سنگھ سے زبردست مشابہت رکھنے والی سارہ علی خان کو ان کے مختلف انداز اور شوخی کے لیے جانا جاتا ہے۔ پروگرام کے دوران سارہ نے بھی سٹیج پر ڈانس کیا۔

سارہ علی خان کو ان کی پہلی فلم ’کیدارناتھ‘ کے لیے بیسٹ ’ڈیبیوڈانٹ‘ اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ مرد اداکاروں میں بہترین ’ڈیبیوڈانٹ‘ کا ایوارڈ ایشان کھتر کو ان کی فلم ’دھڑک‘ کے لیے ملا۔

آئی فا

اداکار رنویر سنگھ ایک بار پھر اپنے پہناوے کی وجہ سے کیمروں سے گھرے رہے۔ انھیں ان کے انوکھے کپڑوں اور سٹائل کے لیے جانا جاتا ہے۔

آئی فا

اداکارہ کترینا کیف نے بھی اپنی پرفارمنس سے مداحوں کا دل جیت لیا۔

پروگرام کو پیش کرنے والوں میں آیوشمان کھرانا کے ساتھ ان کے بھائی اور خود ایک اداکار اپارشکتی کھرانا موجود تھے۔ ان کے علاوہ اداکارہ رادھیکا آپٹے نے بھی پروگرام کو پیش کرنے میں مدد کی۔

آیوشمان کھرانا کی فلم ’اندھادھند‘ کو کہانی کے لیے ’بیسٹ سٹوری ایوارڈ‘ دیا گیا۔

عام ایوارڈز کے علاوہ اس مرتبہ آئیفا نے گزشتہ بیس برسوں کے بہترین اداکاروں اور فلم کا ایوارڈ بھی دیا۔

گزشتہ بیس برسوں کی بہترین اداکارہ دیپیکا پادوکون اور بہترین اداکار کے اعزاز سے رنبیر کپور کو نوازا گیا۔ جبکہ فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کو بیس برسوں کی بہترین فلم چنا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp