ادارے حدود سے تجاوز کریں تو ملک کمزور ہو جاتا ہے: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ


سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ ادارے حدود سے تجاوز کریں تو ملک کمزور پڑ جاتے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ واضح کیا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہوگا۔ ملک کے آئین میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کو قائم رکھنا ایک فریضہ ہے۔ جمہوری اصولوں پر گامزن رہنے سے ملکی سالمیت برقرار رہے گی۔ جمہوریت کو نظرانداز کرنے کے نتیجے میں ہم آدھے پاکستان سے محروم ہو چکے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ مجھ سمیت صدر پاکستان، وزیراعظم، وزرا اور افواج پاکستان کے ہر سپاہی پر آئین اور حلف کی پاسداری لازم ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ جب ادارے اختیار سے تجاوز کرتے ہیں تو ملک نا صرف کمزور ہوتا ہے بلکہ ٹوٹ بھی سکتا ہے۔ عدلیہ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).