وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سات وزراء کو تبدیل کرنے یا ہٹانے کا فیصلہ کر لیا: رئیس انصاری


سینئر صحافی رئیس انصاری نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سات وزراء کو تبدیل کرنے یا ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تبدیلی کی زد میں آنے والے وزرا میں وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت اور وزیر لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک کے نام شامل ہیں۔ ان کے علاوہ صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال، وزیر آبپاشی محسن لغاری، وزیرزراعت نعمان لنگڑیال، وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ فتیانہ، علیم خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

رئیس انصاری کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان جب امریکا سے وطن واپس آئیں گے تو کابینہ کے ناموں پر مشاورت کر کے کچھ قلمدان واپس لے کر نئے ارکان کو قلمدان سونپ دیے جائیں گے۔

کچھ ایسے وزراء بھی ہیں جن کی کارکردگی ٹھیک نہیں یا وہ وزیراعلیٰ بننے کی دوڑ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان کا نام ابھی پارٹی عہدے یا وزات کے لئے زیر غور نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).