برطانیہ کے سمندر اور ان سے جڑی زندگی کیمرے کی آنکھ سے


’شپ ریکڈ میرینرز سوسائٹی‘ نے اپنے ساتویں سالانہ فوٹو گرافی مقابلے کے کامیاب امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔

یہ مقابلہ نئے اور پیشہ ور فوٹو گرافرز کو برطانیہ کے پرانے سمندری ورثے سے متعلق تصویریں بنانے کی ترغیب دیتا ہے۔

یہ وہ تصویریں ہیں جو مقابلے میں ایوارڈ کی حقدار قرار دی گئی ہیں۔

Fisherman with mackerel

Laurence Hartwell

مجموعی طور پر مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے والی تصویر لارنس ہارٹ ویل کی لینڈنگ میکریل ہے۔ اس تصویر میں لارنس ایک مچھیرے کی اس طرح تصویر بنائی جس میں اس نے ہاتھ میں مچھلیاں تھامی ہوئی ہیں۔

Man with waves at sunrise

John Alderson

جان ایلڈرسن کی تصویر لوگوں سے متعلق مقابلے میں انعام کی حقدار قرار پائی ہے، اس تصویر میں طلوع آفتاب کے وقت سمندری لہریں سورج کی کرنیں پڑنے کی وجہ سے آتش فشاں پہاڑ کی طرح نظر آتی ہیں۔

Derelict ship at a harbour

Amanda Burgess

اماندا برگس کی تصویر ’مرسی فیری‘ سمندری جہاز اور اس کے ملبے سے متعلق کیٹگری میں بہترین قرار دی گئی۔

Fisherman and winch

Laurence Hartwell

لارنس ہارٹ ویل کی لوگوں سے متعلق تصویر کو بہت سراہا گیا جس میں ایک مزدور مشین کا درست طور پر استعمال کرتا نظر آتا ہے۔

Sea waves and spray

Mark Dobson

ساحل کے نظاروں سے متعلق کیٹیگری میں مارک ڈوبسن کی تصویر کو چنا گیا جس میں کورنویل میں گویتھیئن کے مقام پر اٹھتی لہروں کو عکس بند کیا گیا تھا۔

Ship heading for harbour in rough seas

Gary Richardson

گیری رچرڈسن کی بحری جہاز اور ان کے ملبے کی کیٹگری میں محفوظ مقام کی طرف جاتے ہوئے سمندری جہاز کی تصویر کو بہت سراہا گیا۔

Rescue helicopter off the coast at Brighton

Alan Humphries

ایلن ہمفریز کی تصویر نے تفریحی کیٹگری میں جیت اپنے نام کی۔

Deckchair on the beach at sunrise

Noel Bennett

نوئیل بینٹ کی طلوع آفتاب کے وقت ساحلی نظاروں کو کیمرے کی آنکھ میں بند کرنے والی تصویر کی بہت تعریف کی گئی۔

Beach shelter with speedboat in the background

Stanley Pearson

تفریحی کیٹگری مقابلے میں سٹینلے پیئرسن کی سمندر میں کشتی رانی کی تصویر کو بہت سراہا گیا۔

ان تمام تصویروں کے جملہ حقوق شپ ریکڈ میرینرز سوسائٹی اور پی اے میڈیا کے نام محفوظ ہیں۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32499 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp