بدقسمتی سے چین کی طرح کرپشن کے خلاف نہیں نمٹ سکتا: عمران خان


امریکی تھنک ٹینکس کونسل فار فارن ریلیشنز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے چین کی طرح کرپشن کے خلاف نہیں نمٹ سکتا۔ بدقسمتی سے میرے پاس چینی ماڈل نہیں ہے۔ چین نے 450 حکومتی اہلکاروں کو جیل میں ڈالا۔ کاش میں کرپٹ لوگوں کے ساتھ وہ کرسکتا جس طرح چین نے کیا۔ ہر کسی کو چین سے سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام پالیسیوں میں فوج ساتھ ہے۔ فوج نے سکیورٹی ایشوزکے باوجود حکومتی پالیسیوں کی حمایت کی۔ ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہوں، ہم نے کرتارپورکھولا۔ فوج کو اعتراض ہوتا تومزاحمت کرتی۔ اشرف غنی سے بات اور مذاکرات کرتا ہوں، فوج نے کبھی نہیں مزاحمت کی۔ بجٹ میں سادگی اختیار کی تو فوج نے بجٹ میں کٹوتی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال پر کہا کہ جس طرح چین کرپشن کے خلاف نمٹا ہے، میں نہیں نمٹ سکتا۔ کیونکہ بدقسمتی سے میرے پاس چینی ماڈل نہیں ہے۔ چین نے  450 حکومتی اہلکاروں کو جیل میں ڈالا۔ کاش وہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ وہ کر سکتا، جس طرح چین نے کیا۔ ہرکسی کو چین سے سیکھنا چاہیے۔

چین نے کبھی ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت نہیں کی، چین نے ہم سے کبھی ایسے مطالبات نہیں کیے، جس سے ہماری سلامتی کو خطرہ ہو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).