وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جواب طلب کر لیا


وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کابینہ اور قوم کے آگے جوابدہ ہونا پڑے گا کہ یو این ایچ آرسی میں 16 ممالک کی حمایت کیوں نہیں ملی جب کہ 58 ممالک کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی سوچ غلط ہے کہ جنگ صرف دو ممالک میں ہو گی۔ پاکستان نے ایٹم بم پھلجڑیاں چھوڑنے کے لیے نہیں رکھا ہوا ۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب این آر او حکومت یا کسی اور سے نہیں مانگا جا رہا۔ دونوں بھائی ایک دوسرے کوا ین آر او دینے کی بات کر رہے ہیں۔ بڑا بھائی چھوٹے بھائی کو کہتا ہے میں بیٹی کے اقتدار پر تمہیں قربان کردوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصدق ملک جس گروپ میں تھے اسے چھوڑ کر شہباز شریف کے گروپ میں چلے جائیں ورنہ نقصان ہوجائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).