پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت زلزلے کے شدید جھٹکے


breaking news

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت پاکستان کے شمالی علاقوں میں منگل کی دوپہر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقوں میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ، راولاکوٹ، ہٹیاں اور وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز یونائیٹڈ سٹیٹس جیولاجیکل سروے اور پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی جبکہ اس کا مرکز پنجاب کے شہر جہلم سے 5 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32537 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp