سیاسی بے حسی یا حماقت: فردوس عاشق اعوان نے زلزلے کو تبدیلی کی حکومت سے جوڑ دیا


آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف حصوں میں زلزے سے اب تک دو درجن سے زائد اموات اور وسیع پیمانے پر انفراسٹرکچر کی تباہی کی خبریں آ چکی ہیں۔ اس قدرتی آفت کو وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے نعرے تبدیلی سے جوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ نشانی ہے، جب کوئی تبدیلی آتی ہے تو نیچے بیتابی ہوتی ہے۔ یہ تبدیلی کی نشانی ہے کہ زمین نے بھی کروٹ لی ہے کہ اس کو بھی اتنی جلدی یہ تبدیلی قبول نہیں ہے۔

فردوس عاشق اعوان اسلام آباد کی ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ انہوں نے تقریر جاری رکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کرنے کی بجائے اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کی بھونڈی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہ (زلزلہ نشانی) ہے۔ جب کوئی تبدیلی آتی ہے تو نیچے بیتابی ہوتی ہے۔ یہ تبدیلی کی نشانی ہے کہ زمین نے بھی کروٹ لی ہے کہ اس کو بھی اتنی جلدی یہ تبدیلی قبول نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).