مریم نواز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد


مریم نواز

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

احتساب عدالت نے مریم نواز اور ان کے چچا زاد بھائی یوسف عباس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

شریف خاندان کے چار ارکان کے خلاف معاملہ اس وقت احتساب عدالت میں لاہور میں زیر سماعت ہے۔ شہباز شریف پہلے ہی ضمانت پر ہیں جبکہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ اب مریم نواز اور یوسف عباس کا بھی جسمانی ریمانڈ ختم ہوگیا ہے۔ 

مزید پڑھیے

’نہ گھر کے کھانے کی درخواست کرنی ہے، نہ کوئی گلہ ہے‘

مریم نواز کی نائب صدارت کے خلاف درخواست مسترد

مریم نواز کی پیشی اور آدھا گلاس پانی کی طلب

مریم نواز اور یوسف عباس چودھری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور تفتیش کے لیے نیب کی تحویل میں رہے ہیں۔

مریم نواز کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت اُسی جیل میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے خلاف ریفرنس کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اسی جیل میں والد سے ملاقات کے دوران نیب نے انہیں گرفتار کیا تھا.

مریم نواز کے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے خلاف ریفرنس میں دی جانے والی سزا کی وجہ سے کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔

مریم نواز کو گذشتہ ماہ نو اگست کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے والد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کر رہی تھیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ ہونے پر اب مریم نواز اور یوسف عباس کو قانونی حق مل گیا ہے کہ وہ اپنی رہائی کیلئے ضمانت کی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔

مریم

PMLN

ماہرین قانون کے مطابق مریم نواز اور چچا زاد بھائی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

مریم نواز اور ان کے چچا زاد بھائی یوسف عباس لگ بھگ 47 دنوں تک  تفتیش کی خاطر نیب کی تحویل میں رہے۔

مریم نواز اور یوسف عباس کو سات دنوں کے جسمانی ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا. اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں کڑے حفاظتی انتظامات کیے گئے اور جوڈیشل کمپلیکس کو آنے والے راستوں کو کنٹینرز، رکاوٹوں اور خار دار تاروں بند کیا گیا۔

یہ پہلا موقع ہے جب مریم نواز اور یوسف عباس کے علاوہ  شریف خاندان کے کسی دوسرے رکن کو احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا. اس سے پہلے مریم نواز، ان کے۔ چچا شہبا شریف اور کزن حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ایک ہی تاریخ بلکہ ایک ہی عدالت میں ہوئی۔ 

https://www.facebook.com/bbcurdu/videos/2605176539506317/

مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت آنے والوں میں سابق سپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید قومی اسمبلی کے علاوہ سینیٹر پرویز رشید، خرم دستگیر، محمد شبیر، طلہ چودھری، ڈاکٹر طارق فیصل، حنا بٹ اور مریم اورنگ زیب نمایاں تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp