بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ: چین کے وسیع ’سٹار فش‘ نما ہوائی اڈے کا افتتاح


بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ

چین نے اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ملک میں 11 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ ایک نیے ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا ہے۔

بدھ کو ملک کے دارالحکومت بیجنگ میں ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باقاعدہ افتتاح چینی صدر شی جنپنگ نے کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں پہلے سے موجود ایئرپورٹ پر رش کی وجہ سے ایک دوسرے ہوائی اڈے کی ضرورت پیش آئی۔

بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ

تیانانمن سکوئر سے 46 کلومیٹر جنوب میں واقع ڈاشنگ ایئرپورٹ کی منفرد بات یہ ہے کہ آسمان سے اس کی شکل ایک سٹار فش جیسی دکھتی ہے۔ اسے معروف معمار زاہہ حدید نے ڈیزائن کیا ہے۔

سشس

چین کے اخبار چائنہ ڈیلی کے مطابق بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ سات لاکھ سکوائر میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ آپ ایسے سمجھ لیں کہ یہ 98 فٹبال فیلڈز جتنا بڑا ہے۔

بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ

ایئرپورٹ کونسل کے مطابق بیجنگ ایئرپورٹ دنیا کا دوسرا بڑا ہوائی اڈہ ہے جبکہ پہلا امریکہ کے شہر ایٹلانٹا میں واقع ہے۔ لیکن ڈاشنگ ایئرپورٹ کی ایک ہی عمارت میں دنیا کا سب سے بڑا ٹرمینل ہے۔

بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے گلوبل ٹائمز نے کہا ہے کہ افتتاح پر سات اندرونِ ملک پروازوں کی کمپنیاں اس ہوائی اڈے سے اپنے آپریشنز کا آغاز کریں گی۔ یہ ایئرپورٹ سنہ 2025 تک 17 کڑور مسافروں کا استقبال کرے گا۔

بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ

بین الاقوامی ایئرلائنز میں سے بریٹش ایئرویز، کیتھے پیسیفک اور فن ایئر نے ڈاشنگ ایئرپورٹ سے اپنی پروازوں کا اعلان کردیا ہے۔

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32537 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp