بادامی باغ لاہور میں 14 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی: مالک مکان ملزم گرفتار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بادامی باغ لاہور میں ایک اور بچی مبینہ جنسی زیادتی کا شکار ہو گئی۔ مالک مکان نے دیگرملزمان کے ہمراہ چودہ سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچی نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ مالک مکان شہزاد مجھے نامعلوم مقام پر لے گیا، وہاں پر دیگر نامعلوم افراد بھی تھے جنہوں نے مل کر مجھ سے اجتماعی زیادتی کی۔ بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل بھی کروایا جا چکا ہے اور رپورٹ فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •