پاکستان میں معیشت کی شرح نمو افغانستان سے بھی گر گئی: عارف نظامی


سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیشت کی شرح نمو (گروتھ ریٹ) افغانستان سے بھی گر گئی۔ پاکستان کی گروتھ ریٹ 2.8، بنگلادیش 8 فیصد، بھارت کی 7.6 فیصد ہے۔ افغانستان کی گروتھ ریٹ 3.3 فیصد ہے۔

عارف نظامی نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ معاشی صورتحال بہت خراب ہے۔ ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک نے کہا کہ پاکستان کی معاشی گروتھ ریٹ مزید سکڑے گی۔ مہنگائی شرح 12 فیصد تک رہ سکتی ہے۔ اگر پاکستان کی گروتھ ریٹ کی پروجیکشن دیکھیں تو 2.8 ہے، جبکہ بنگلادیش کی 8 فیصد ہے۔ بھارت کی 7.6 فیصد ہے۔ مالدیپ اور نیپال کا گروتھ ریٹ بھی ہم سے بھی زیادہ ہے۔

افغانستان کی گروتھ ریٹ 3.3 فیصد ہے جو کہ ہم سے بہتر ہے اور یہ ہماری قوم کے لئے شرمناک بات ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی ٹیکس ، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے اور ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف نے ملکر مصر کی معیشت ٹھیک کی، لیکن وہاں غریبوں کیلئے زندگی تنگ کردی گئی، اسی لیے احتجاج ہو رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).