نائیجیریا میں 3 خودکش حملوں میں 13 افراد ہلاک


\"nigeria\"نائیجیریا کے قصبے چی بوک میں خود کش حملہ آوروں کے3 مقامات پر حملے،دھماکوں میں 13 افرد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے قصبے چی بوک میں خود کش حملہ آوروں نے3 مقامات پر حملے کیے، حملہ آوروں کا نشانہ قصبے میں لگنے والا ہفتہ وار بازار تھا، ایک خود کش حملہ آور نے قصبے کی داخلی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
دوسرے حملہ آور نے بازار میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑایا، تیسرے حملہ آور کو لوگوں نے پکڑ لیا لیکن اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments