گذشتہ ہفتے کی دنیا تصاویر میں


دنیا بھر سے منتخب کی جانے والی چند دلچپسپ تصاویر جو گذشتہ ہفتے کا خلاصہ پیش کرتی ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی، تھائی لینڈتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionتھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ایک لڑکی وزارتِ ماحولیات و قدرتی وسائل کے نزدیک بین الاقوامی ماحولیاتی ہڑتال میں شریک ہے۔ اس مظاہرے کا مطالبہ تھا کہ ‘فوسل ایندھن کے دور کا خاتمہ کیا جائے اور ہر کسی کو ماحولیاتی انصاف مہیا کیا جائے’
برطانیہ، پارلیمنٹتصویر کے کاپی رائٹHENRY NICHOLLS / REUTERS
Image captionبرطانیہ میں پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف مہم کی قیادت کرنے والی جینا ملر منگل کے روز لندن میں سپریم کورٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کی معطلی غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد کھڑی ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’وزیرِ اعظم کو کل پارلیمنٹ کے دروازے کھول دینے چاہییں، ارکانِ پارلیمنٹ کو واپس جا کر بہادری سے اس حکومت کا احتساب کرنا چاہیے۔‘ بدھ کے روز ارکان ِ پارلیمنٹ ایوان میں واپس آ گئے۔
اسرائیل، کچھوےتصویر کے کاپی رائٹAMIR COHEN/REUTERS
Image captionایک بچہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے شمال میں مخموریت کے قریب ایک ساحل پر انڈے سے حال ہی میں نکلنے والے ایک سمندری کچھوے کو اٹھائے ہوئے ہے۔ یہ سائٹ اسرائیل کے سمندری کچھوؤں کے بچاؤ کے پروگرام کے تحت قائم کی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ، امریکہ، یوکرینتصویر کے کاپی رائٹSAUL LOEB/GETTY IMAGES
Image captionامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران۔ صدر ٹرمپ اور صدر زیلینسکی کے درمیان ہونے والی ایک فون کال کے بارے میں امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کال میں امریکی صدر نے اپنے یوکرینی ہم منصب سے ایک سیاسی مخالف کو بدنام کرنے کے لیے مدد طلب کی تھی۔
اٹلی، فٹ بالتصویر کے کاپی رائٹMARCO BERTORELLO / GETTY IMAGES
Image captionانٹر میلان فٹ بال کلب کے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے سٹرائیکر رومیلو لکاکو اے سی میلان اور انٹر میلان کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران سکور کرنے کے بعد ٹی وی کیمرے کو چوم رہے ہیں۔
فرانس، یونان، ہوابازیتصویر کے کاپی رائٹAFP
Image captionفرانس کی فضائی کرتب باز ٹیم یونان کے شہر ایتھنز کے قریب تناگرا ایئر بیس پر آٹھویں ایتھنز فلائنگ ویک کے دوران پرفارم کر رہی ہے۔
گریٹا تھنبرگ، ماحولیاتی تبدیلی، سوئیڈن، اقوامِ متحدہ، نیویارکتصویر کے کاپی رائٹCARLO ALLEGRI / REUTERS
Image captionماحولیاتی تبدیلی کے خلاف سرگرم سوئیڈش کارکن گریٹا تھنبرگ نیویارک سٹی میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ہونے والے سربراہی اجلاس 2019 یونائیٹڈ نیشنز کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں خطاب کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا: ‘مجھے یہاں نہیں بلکہ سمندر پار دنیا کے دوسرے کونے میں اپنے سکول میں ہونا چاہیے۔ آپ سب نے اپنے کھوکھلے الفاظ سے میرا بچپن اور میرے خواب چھین لیے ہیں۔ لوگ سسک رہے ہیں۔ لوگ مر رہے ہیں۔ پورا ماحولیاتی نظام برباد ہو رہا ہے’
پیرس، فیشن،تصویر کے کاپی رائٹTHOMAS SAMSON / GETTY IMAGES
Image captionایک ماڈل میرین سیرے کے ڈیزائن کردہ سپرنگ سمر کلیکشن 2020 سے ایک لباس پیرس میں ہونے والے ایک فیشن شو میں زیبِ تن کیے ہوئے ہیں۔
لندن، آرٹ، برطانوی پارلیمنٹتصویر کے کاپی رائٹTOLGA AKMEN / GETTY IMAGES
Image captionگیلری اسسٹنٹ برطانوی آرٹسٹ بینسکی کی بنائی گئی پینٹنگ ڈیوالوڈ پارلیمنٹ کے ساتھ لندن کے فرائیز آرٹ فیئر میں ہونے والی ایک نیلامی میں پوز کر رہے ہیں۔ یہ پینٹنگ 2009 میں تیار کی گئی تھی اور نیلام کنندہ کے مطابق یہ 15 لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ میں نیلام ہو سکتی ہے۔
انڈیا، نوراتری، گجرات، احمد آباد،تصویر کے کاپی رائٹAMIT DAVE / REUTERS
Image captionانڈیا کے شہر احمد آباد میں خواتین نوراتری کے میلے کی تیاری کے سلسلے میں ثقافتی رقص گربا کی مشق کرنے کے لیے روایتی کپڑوں میں ملبوس ہیں۔

تمام تصاویر متعلقہ فوٹوگرافرز کی ملکیت ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp