حوثی باغیوں نے 500 سعودی فوجیوں کو مارنے اور ہزاروں کے ہتھیار ڈالنے کی ویڈیو جاری کردی


یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے قصبے نجران کے قریب کیے جانے والے حملے کی ویڈیوز جاری کردی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سعودی فوجی کسی مزاحمت کے بغیر ہی ہتھیار ڈالتے چلے جارہے ہیں۔

حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ سریع کا کہنا ہے کہ باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے اندر گھس کر کارروائی کی گئی جس میں سعودی عرب کی 3 بریگیڈز کو شکست دی گئی اور 500 فوجیوں کو ہلاک کرکے ہزاروں کو جنگی قیدی بنالیا گیا۔

حوثی باغیوں کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے کس طرح میزائلوں کے ذریعے فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا اور پھر سعودی فوج کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی۔ ویڈیو میں سعودی عرب کے فوجیوں کی بڑی تعداد کو ہتھیار ڈالتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).