وزیراعظم نے پاکستان واپس آتے ہی ملیحہ لودھی کو فارغ کر دیا


حکومت پاکستان نے ٹویٹر پر وزارت خارجہ میں تبدیلیوں اور تبادلوں کی خبر دی ہے۔ اس میں سب سے زیادہ ہم تبدیلی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کو فارغ کیے جانے کی ہے۔ وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کا استقبال کیا تھا اور ان کی حیثیت وزیراعظم کے میزبان کی سی تھی۔

وہ فروری 2015 سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔ اس سے قبل وہ 1994 سے 1997 اور 1999 سے 2002 تک واشنگٹن میں پاکستان کی سفیر کے طور پر فرائض سرانجام دیتی رہیں۔ سنہ 2003 سے 2008 تک وہ برطانیہ میں پاکستان کی ہائی کمشنر رہیں۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے وزرات خارجہ میں مندرجہ ذیل تبدیلیوں کی خبر دی ہے۔

ایمبیسڈر منیر اکرم کو ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستان کا مستقبل مندوب تعینات کر دیا گیا۔

وزارت خارجہ میں اے آئی ٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعجاز ھنگری میں پاکستان کے سفیر تعینات۔
ٹورینٹو میں پاکستانی سفارتخانے کے کونصل جنرل عمران احمد صدیقی کو ڈھاکہ بنگلہ دیش میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔

نیامی، نجر میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور احسن کے- کے وگن کو مسقط اومان میں پاکستانی سفیر تعینات کر دیا گیا۔
میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔

عبد الحمید پاکستانی سفارت خانے ٹورینٹو میں قونصل جنرل تعینات۔
ابرار ہاشمی کو ہوسٹن میں قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان نے ان تقررو تبادلہ جات کی باقاعدہ منظوری دے دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).