ملیحہ لودھی انتہائی بد تمیز اور خود غرض تھیں، پھر بھی عمران خان نے انہیں برداشت کیا: شاہین صہبائی


سینئر صحافی شاہین صہبائی نے ملیحہ لودھی کوعہدے سے ہٹانے اور منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقبل مندوب بنائے جانے کو وزیراعظم عمران خان کا احسن فیصلہ قرار دیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں شاہین صہبائی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا رویہ نہایت غیر مہذب تھا اور وہ اپنے سینئرز اور جونیئرز کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خود غرض واقع ہوئی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ سے واپسی تک ان کو برداشت کیا لیکن پاکستان واپس آتے ہی عمران خان نے وہ فیصلہ کیا جو ان کو کرنا چاہئے تھا ۔

شاہین صہبائی نے منیر اکرم کی اقوام متحدہ میں بطور مستقل مندوب تقرری کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ وزیر اعظم کا یہ ایک قابل تحسین فیصلہ ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).