#China70years: چین کی کمیونسٹ پارٹی کے 70 سال پر بیجنگ میں شاندار فوجی پریڈ


چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اقتدار میں 70 سال مکمل ہونے کے موقعے پر منگل کو ملک کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک شاندار فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

عوامی جمہوریہ چین کی بنیاد ماؤ زے تُنگ نے 1949 میں رکھی تھی جب ان کی کمیونسٹ پارٹی دوسری جنگِ عظیم کے بعد چھڑنے والی خانہ جنگی میں فاتح بن کر ابھری۔

شی

ان کی مخالف جماعت کاؤ من ٹانگ کے سربراہ چینگ کائی شیک شکست کے بعد تائیوان بھاگنے پر مجبور ہوئے اور اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان ’اصلی چین کونسا ہے‘ کا تنازعہ شروع ہوا۔

چین کا قومی دن ہر سال منایا جاتا ہے، لیکن اس بار جوش و خروش کچھ زیادہ ہے اور اس کی وجہ چین کا عالمی سیاست میں بڑھتا کردار اور اثرورسوخ ہے۔ 10 برس قبل چین ایک عالمی طاقت بننے کی راہ پر تھا، آج وہ امریکہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

پریڈ کی کچھ تصیوری جھلکیاں

چین

ایسے لگ رہا تھا کہ پورے چین کی نظریں ان فوجیوں کی ٹانگوں پر ٹکی ہوئی تھیں
چین

مقبول سوشل میڈیا ایپ ویبو پر یہ پریڈ آج کا سب سے گرما گرم موضوع ہے
چین

بیجنگ کے شہری سڑکوں پر اپنے فونز اور کیمروں سے پریڈ کے مناظر محفوظ کرتے نظر آئے
چین

اچانک ’دیکھو، دیکھو! طیارے آ گئے‘ کی صدا سنائی دی اور۔۔۔

یہ گیلری مزید اپڈیٹ کی جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp