عمران خان نے امور خانہ داری کو سامنے رکھتے ہوئے تقریر کی، کشمیر کا سفیر بن کر گئے، اسلام کا سفیر بن کر لوٹے: حفیظ اللہ نیازی


تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امور خانہ داری کو سامنے رکھ کر تقریر کی۔ سفیر کشمیربن کر گئے اور سفیر اسلام بن کر واپس آئے۔

ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ کیا عمران خان کو تبلیغ دین کے لئے بھیجا گیا تھا؟ یہ موقع نہیں تھا تبلیغ دین کا، گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہناتھا کہ پہلے ہم ہر جمعہ کو ساری قوم کو جگا رہے تھے کیونکہ ہم کو پتہ تھا کہ بہت بڑا موقع آیا ہے، ذمہ داران کہہ چکے ہیں کہ آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی قوم کے ساتھ بڑی مکاری تھی۔ یہ ہمارا ہومیوپیتھک قسم کا علا ج کر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).