پیمرا نے عمران خان کے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی پر پابندی لگا دی


پیمرا نے شکایات کونسل اسلام آباد کی سفارش پر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ یاد رہے کہ حفیظ اللہ نیازی، وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی ہیں۔

پیمرا کی پریس ریلیز مندرجہ ذیل ہے۔

پیمرا نے شکایات کونسل اسلام آباد کی سفارش پر تجزیہ کار ”حفیظ اللہ نیازی“ پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔

پابندی کے دوران حفیظ اللہ نیازی ایک ماہ تک جیو نیوز یا کسی بھی ٹی وی چینل کے کسی بھی پروگرام میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ مورخہ 6 جولائی 2019 میں تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے سینیٹر اعظم خان سواتی، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سے متعلق بے بنیاد، جھوٹا اور ثبوت سے عاری تجزیہ کیا تھا۔ جو کہ پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

علاوہ ازیں ”جیو نیوز“ کو سات یوم میں بے بنیاد اور جھوٹا تبصرہ نشر کرنے پر کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 18 کے تحت معافی نشر کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ معافی نشر نہ کرنے کی صورت میں چینل کو دس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

محمد طاہر
شعبہ تعلقات عامہ
پیمرا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).