شوبز ڈائری: سلمان خان اور پرینکا چوپڑا کی ان بن، كالکی کیوچلِن کی انسٹاگرام پر حاملہ تصویر اور امیتابھ بچن کا مذہب


سلمان

بالی ووڈ کے حلقوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا سلمان خان کبھی پرینکا چوپڑہ کو معاف کر پائیں گے جنہوں نے بالکل آخری لمحات میں فلم ’بھارت‘ چھوڑ دی تھی۔ سبھی جانتے ہیں کہ سلمان کو یہ بات بالکل پسند نہیں آئی تھی اور بھارت فلم کی ریلیز سے پہلے ہونے والے تقریباً ہر پروموشن میں سلمان نے پرینکا کو طنز کا نشانہ بنایا تھا۔

سلمان کی دبنگ تھری دسمبر میں ریلیز ہو رہی ہے اور اگلی عید کے لیے وہ پربھو دیوا کی ہدایت میں ایک اور فلم لیکر آ رہے ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں بھی وہ پولیس والے ہی بنیں گے اور ان کے ساتھ کترینہ کیف ہوں گی۔

سلمان کی ٹیم نے اس فلم کے لیے پرینکا چوپڑا کا نام تجویز کیا جو فلم ‘سکائی از پِنک’ کے بعد تقریباً خالی ہیں لیکن سلمان نے واضح طور پر انکار کر دیا۔ پرینکا کی فلم ‘سکائی از پِنک اکتوبر میں ریلیز ہو رہی ہے اور ان کے پاس کوئی نیا پراجیکٹ بھی نہیں ہے۔ لگتا ہے کہ سلمان خود سے پرینکا کے ساتھ کام نہ کرنے وعدہ کر چکے ہیں۔

پڑھیے دیگر شوبز ڈائریز

’یہ سوال آپ کبھی عامر خان سے پوچھیں گے؟‘

رنویر سنگھ کے لیے ایوارڈ بھی اور مومی مجسمہ بھی

کیا ضمانت ہے کہ میکا پھر پاکستان نہیں جائیں گے؟

‘شادی شدہ عورت کو مرد کی ملکیت سمجھا جاتا ہے’

اداکارہ كالکی کیوچلِن نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ حاملہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں ان کے سابق شوہر انوراگ کشیپ نے جو کہ اب ان کے اچھے دوست ہیں، انھیں ہر طرح کی مدد دینے کی پیشکش کی ہے۔

کالکی اور ان کے ساتھی گائے ہرشبرگ کا یہ پہلا بچہ ہے اور طلاق کے بعد بھی کالکی اور انوراگ دوست ہیں اور نیٹ فلیکس کی سیریز ’سیکریڈ گیمز‘ میں ساتھ کام بھی کر چکے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B3CPXPRhOT6/

كالکی کا کہنا ہے کہ شادی شدہ زندگی میں عورتوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ‘ملکیت’ کا ہے۔ روزنامہ ممبئی مِرر کے ساتھ بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا شادی شدہ زندگی میں عورت کو مرد کی ملکیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور عورت کی اپنی شناخت جیسے کھو سی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا جیسے ہی ان کی شادی ہوئی انہیں صرف انہھیں محفلوں میں مدعو کیا جاتا تھا جہاں انوراگ مدعو ہوتے تھے اور انھیں انوراگ کی بیوی کے نام سے یاد کیا جاتا تھا اور کبھی انوراگ کو كالکی کا شوہر کہہ کر نہیں پکارا گیا۔

كالکی کہتی ہیں کہ طلاق کے بعد کچھ عرصے انہیں تنہائی محسوس ہوئی لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ اس تجربے نے انھیں کافی کچھ سکھایا ہے۔

انڈیا

امیتابھ کا کوئی مذہب نہیں؟

بالی ووڈ کے شہنشاہ کہے جانے والے امیتابھ بچن کا انڈسٹری میں کیا رتبہ ہے یہ سب جانتے ہیں اور نئی اور پرانی نسل کے تمام اداکار ان سے تحریک لیتے ہیں۔ حال ہی میں اپنے ٹی وی شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ میں انھوں نے یہ انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا کہ ان کے نام بچن کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا نام سریواستو تھا لیکن سکول میں داخلے سے عین پہلے ان کے والد نے ان کا نام تبدیل کر کے بچن کر دیا جس کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امیتابھ بچن نے بتایا کہ جب بھی مردم شماری کرنے والے ان کے گھر آتے ہیں تو وہ ان سے کہتے ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہے اور وہ صرف ایک ہندوستانی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32537 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp