امریکہ: ملازمت کی امیدوار کی تصویر لے کر اسے شرمندہ کیوں کیا گیا؟


امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کمپنی نے ملازمت کی امیدوار کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اسے بطور مثال پیش کیا کہ ملازمت کے لیے درخواست ایسے نہیں دیتے۔

تصویر میں امیدوار نے ایک سوئم سوٹ پہن رکھا تھا۔

مارکیٹنگ کمپنی کک ایس ماسٹر مائنڈز نے انسٹاگرام پر ایک سلائڈ (جسے اب ہٹا دیا گیا ہے) میں امیدوار ایملی کلو کی تصویر لگائی اور ساتھ میں پیشہ وارانہ تجویز پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جہاں آپ نوکری کے امیدوار ہوں وہاں پر اپنے سوشل میڈیا اس صورت میں شیئر نہ کریں اگر اس پر ایسی چیزیں ہیں۔‘

کمپنی کا اکاؤنٹ اب پرائویٹ کر دیا گیا ہے اور انھیں مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دیں گئی ہیں۔

ایملی کلو نے اس کمپنی میں ایک مارکیٹنگ رول کے لیے درخواست دی تھی کیونکہ ان کے خیال میں یہ کمپنی خواتین کی بنائی ہوئی تھی، بظاہر خواتین کی سپورٹ کرتی تھی اور نئے کاروباروں کے ساتھ کام کرتی تھی۔‘

مگر انھیں پبلک شیمنگ (عوامی سطح پر شرمندہ کیے جانے) پر انتہائی شدید حیرانگی ہوئی۔

کمپنی کے پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’میں ایک پیشہ وارانہ مارکٹر کی تلاش میں ہوں نہ کہ ایک بکینی ماڈل کی تلاش میں۔‘

’آپ نجی طور پر جو مرضی کریں مگر یہ آپ کو ایک نوکری ڈھونڈنے میں کوئی مدد نہیں کر رہا۔‘

https://twitter.com/emilyeclow/status/1179081260943196161

ایملی کلو کا کہنا ہے کہ نوکری کی درخواست پر انسٹاگرام یا فیس بک کا ہینڈل مانگا گیا تھا۔

اس کے بعد کمھنی نے تجویز کیا کہ وہ کمپنی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ فالو کریں اور پھر اس وقت انھیں پتا چلا کہ کمپنی نے اس کی تصویر لے کر ایسے پوسٹ کیا ہوا ہے۔

’میں نے ان کی انسٹا سٹوری دیکھی تو مجھے پتا چلا کہ انھوں نے میری تصویر کا استعمال کیا ہوا ہے۔‘

’سچ پوچھیں تو میں بہت چیران ہوئی۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں کیسے جواب دوں اور اس میں مجھے کچھ وقت لگا۔‘

ایملی کلو نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میں نے سوچا کہ میں کمپنی سے رابطہ کروں، انھیں بتاؤں کہ میں نے تصویر ہٹا دی ہے اور میں ان کی تجویز کی شکر گزار ہو۔‘

’پھر میں نے اپنا ریژیمے اور کوور لیٹر پھر بھیجا اور کہا کہ امید کرتی ہوں آپ سے جلد بات ہوگی۔ دوسری ای میل کے آخر میں میں نے ان سے کہا کہ برائے مہربانی میری تصویر اتار دیںگ‘

کمپنی کی سربراہ ساہ کرسٹنسن کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ایملی کلو نے درخواست کی ہم نے تصویر فوراً اتار دی۔

تاہم ایملی کلو کا کہنا ہے کہ انھیں تصویر ہٹانے کے لیے بار بار کہنا پڑا اور آخر میں انھیں بلاک کر دیا گیا۔ ’پھر میں نے سوچا کہ میں یہ معاملہ خود ٹوئٹر پر لے جاؤں۔‘

https://twitter.com/emilyeclow/status/1179074719049494528

قتل کی دھمکیاں

ایملی کلو نے جب ساری بات ٹوئٹر پر کی تو لوگوں کی رائے منقسم تھی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی غلط بات نہیں کیونکہ ایملی کلو جہاں موجود تھیں اس کے مطابق لباس پہن رکھا تھا۔

https://twitter.com/ToddCheney/status/1179586054564786177

مگر دوسری طرف ایک اور صارف نے کہا کہ کسی کو ملازمت پر رکھنے سے پہلے ان کا سوشل میڈئا چیک رکنا ایک عام بات ہے۔

https://twitter.com/2BePrepared/status/1179242248191512577

ایک اور صارف کی رائے میں غلطی دونوں طرف ہے۔

https://twitter.com/KonTheTweeter/status/1179890058905686017


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32556 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp