پاکستان بمقابلہ سری لنکا: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ


پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لاہور میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ بابر اعظم، احمد شہزاد، افتخار احمد، عمر اکمل، فہیم اشرف، آصف علی، محمد عامر، شاداب خان، عماد وسیم اور محمد حسنین شامل ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم میں دسن شناکا (کپتان)، منود بھنوکا، ونندو ہسارنگا، نوان پرادیپ، اوشکا فرنینڈو، دنشکا گناتھلاکا، شیہان جے سوریا، بھنوکا راجاپکسا، کسن رجیتھا، لکشن سنداکن اور اسورو اڈانا شامل ہیں۔

ٹاس کے موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انھوں نے پہلے بولنگ کا فیصلہ دوسری اننگز میں اوس پڑنے کے امکان کے باعث کیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکن کپتان دسن شناکا کا کہنا تھا کہ وہ پہلے کھیلتے ہوئے کم از کم 170 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل، دونوں ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو 2-0 سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیے

’جے سوریا کیا سوچ رہے ہوں گے!‘

مصباح سرفراز کو ٹِم پین بننے دیں گے؟

کیا واقعی عمر اکمل، احمد شہزاد ٹیم کی ضرورت ہیں؟

پاکستان اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی بین الاقوامی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے اور اس کا سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں ریکارڈ بھی بہت اچھا رہا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے جانے والے 18 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کو 15 میں فتح اور صرف تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1180454380014899203

دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر ہے اور ان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان لستھ ملنگا سمیت کئی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی حامی نہیں بھری تھی۔

پاکستان میں سنہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سے بین الاقوامی ٹیموں نے بہت عرصے تک پاکستان سے دورہ کرنے سے انکار کیا۔

تاہم حالیہ برسوں میں سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کی ٹیموں نے لاہور میں آ کر ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔ تاہم سنہ 2009 کے بعد سے اب تک کسی بھی بین الاقوامی ٹیم نے اپنے پورے سکواڈ کے ساتھ پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp