ایریٹریا میں مرد دو شادیاں کرنے کے پابند


\"iriteria\"افریقی ملک ایریٹریا میں سرکاری سطح پر مردوں کو کم از کم 2 شادیاں کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔مختلف افریقی نشریاتی اداروں پر ایریٹریا کے حوالے سے ایک فتوی گردش کر رہا ہے جس میں ملک کے مفتی اعظم نے مردوں کو حکم دیا ہے کہ وہ 2 شادیاں کریں۔افریقن انڈیپنڈنٹ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ایسے مرد جو سرکاری احکامات پر عمل نہیں کریں گے ان کو سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں کے رضا کاروں کا کہنا ہے کہ یہ احکامات وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایریٹریا میں ذرائع ابلاغ کے آزاد ذرائع موجود نہیں ہیں جبکہ تمام اخبارات اور نشریاتی ادارے حکومت کے تابع ہیں اس لیے آزاد ذرائع یا سرکاری سطح پر اس حکم نامے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔افریقہ کے دیگر ممالک کے نشریاتی اداروں پر گردش کرنے والا فتویٰ عربی زبان میں موجود ہے۔
کینیا کے ایک نشریاتی ادارے ایس ڈی ای نے رپورٹ کیا کہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ الہامی قانون \"iri1\"کے تحت ہی ملک میں موجود صورتحال کی وجہ سے یہ حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایریٹریا کی پڑوسی ملک ایتھوپیا سے طویل جنگ ہوئی تھی، 1998 سے 2000 تک 2 سال کی جنگ میں ایریٹریا کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد تھی جبکہ اس جنگ میں عام شہری بھی نشانہ بنے تھے دوسری جانب ایتھوپیا کے بھی اس جنگ میں ایک لاکھ 50 ہزار فوجی مارے گئے تھے۔
ایریٹریا کے مفتی اعظم شیخ الامین عثمان کے دستخط سے جاری ہونے والے فتوی میں کہا گیا ہے کہ جو بھی مرد دو شادیوں کے حکم نامے کی پاسداری نہیں کرے گا اس کو قید بامشقت کا سامنا کرنا ہوگا۔نائیجیریا کی ایک ویب سائٹ نائج ڈاٹ کام کے مطابق خواتین کو بھی فتوے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مردوں کو 2 شادیاں کرنے سے نہ روکیں۔فتوے میں کہا گیا ہے کہ ایسی خواتین جو اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے سے روکیں گی ان کو عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایریٹریا کی مجموعی آبادی 64 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اس کا رقبہ ایک لاکھ 18 ہزار کلو میٹر ہے جو کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے برابر بنتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments