سعودی ولی عہد نے پاکستان سے ثالثی کی درخواست نہیں کی: حکومتی ترجمان


وفاقی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان سے ثالثی کی درخواست نہیں کی۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر مقامی ہفتہ وارمیگزین کی رپورٹ بے بنیاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان،سعودی عرب کی قیادت کے تعلقات انتہائی خوشگوار اور برادرانہ ہیں۔ رپورٹ پاک سعودی تعلقات سبوتاژ کرنےکی کوشش ظاہرہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے لئے سعودی ولی عہد کا طیارہ واپس کینیڈا یا نیو یارک واپس نہیں بلایا گیا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ ترک، ملائیشین رہنماؤں سے وزیراعظم کی ملاقات پر پیش کردہ نظریہ بھی بے بنیاد ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹ میں وزیراعظم کی کامیاب ملاقاتیں کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ امریکی ہفت روزہ میں شائع خبرمیں کوئی صداقت نہیں، امریکی ہفت روزہ میں شائع خبر بے بنیاد، ذاتی خواہشات پرمبنی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہفتہ وار میگزین کی یہ خبروزیراعظم کی ترک، ملائیشین رہنماؤں سے ملاقات کے تناظرمیں بنائی گئی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب کے قریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔ لوگ ذاتی مفاد کے لئے ایسی بے بنیاد، من گھڑت خبریں دیتے ہیں جن کا مقصد دونوں برادرممالک میں تفریق پیدا کرنا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).