حکومتی بحران کا حل مشکل نظر آتا ہے چاہے معالج پنڈی ہی سے کیوں ہو: انصار عباسی


ملک کے معروف کالم نگار انصار عباسی نے عمران حکومت کا پوسٹ مارٹم کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اقتدار کو سب سے زیادہ خطرہ اپنے آپ سے ہے۔ حالات اس قدر خراب ہو چکے کہ تبدیلی کا خواب بیچنے والے بھی اُکتا گئے ہیں اور اب مایوسی کی باتیں کرنے لگے ہیں۔ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر عمران خان کو مسیحا کے طور پر پیش کرنے والے اب ٹاک شوز میں شرمندہ نظر آ رہے ہیں۔ کچھ تو معافیاں مانگ رہے اور اپنے آپ کو کوس رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی پروپیگنڈہ ٹیم کا اہم حصہ سمجھے جانے والے اب حکومت کے ڈوبنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کے خیال میں ان افراد کا یوں فرد جرم کے انداز میں حکومت کی ناکامیاں گنوانا تبدیلی کو تبدیل کرنے کا عندیہ ہو سکتا ہے۔

اس ماحول میں مولانا فضل الرحمٰن حکومت کے لیے کتنا بڑا تھریٹ ہو سکتے ہیں، اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

انسار عباسی کہتے ہیں کہ آئندہ چند ماہ پاکستان کی سیاست کو کس رخ پر ڈالیں گے، اس حوالے سے کچھ بھی ممکن ہے لیکن ایک بات طے ہے کہ عمران خان کی حکومت کے لیے آئندہ چند ماہ بہت مشکل ہوں گے اور اس کی وجہ صرف مولانا فضل الرحمن نہیں بلکہ خراب معیشت اور مایوس کن گورننس ہے جس کا فوری علاج ممکن نظر نہیں آ رہا، چاہے معالج پنڈی کا ہی کیوں نہ ہو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).