ایف اے ٹی ایف میں تین اور بارہ کا کھیل: پاکستان بلیک لسٹ میں ڈالا نہیں جا سکتا اور گرے لسٹ سے نکل نہیں سکتا


ایف اے ٹی ایف کا پاکستا ن کے بارے میں فیصلہ 19 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا 5 رکنی وفد وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں 12 اکتوبر کو پیرس روانہ ہو گا۔ وفد میں ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور وزارت خارجہ کے ڈی جی بھی شامل ہوں گے۔

ایف اے ٹی ایف کوپاکستان کو بلیک لسٹ کرنے میں تکنیکی مشکلات درپیش ہیں۔ پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے ایف اے ٹی ایف ارکان کے 3 ووٹ درکار ہیں۔ اس ضمن میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں چین، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے 12 ارکان کی حمایت درکار ہے، جس کا حصول فی الوقت ممکن نظر نہیں آتا۔ چنانچہ غالب امکان یہی ہے کہ پاکستان بدستور گرے لسٹ میں شامل رہے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).