پاکستان بمقابلہ سری لنکا: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


سری لنکا

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا سیریز کے پہلے دونوں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آج کے میچ کے لیے سری لنکا نے پانچ تبدیلیاں کیں ہیں۔

جبکہ پاکستان کی جانب سے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ احمد شہزاد، عمر اکمل، اور محمد حسنین کی جگہ حارث سہیل، افتخار احمد، اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔

پہلے میچ میں ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں سرفہرست ٹیم پاکستان اس رینکنگ کی آٹھویں نمبر کی ٹیم سری لنکا سے ہاری تو پاکستان میں بہت تنقید کی گئی۔ پاکستان کے نئے مینیجر مصباح الحق کے دو سینیئر کھلاڑیوں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ پاکستان کو انتہائی مہنگا پڑا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی پر ٹیم میں دوبارہ جگہ دی گئی تھی لیکن دونوں نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ شائقین کو مایوس کیا۔

دوسرے میچ میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر بری طرح ناکام رہی اور عماد وسیم کے علاوہ کوئی بھی بڑا سکور نہ کر سکا۔ صرف کپتان سرفراز احمد، آصف علی اور احمد شہزاد ہی تھے جو ڈبل فگرز میں گئے جبکہ باقی پوری ٹیم میں کوئی بھی سات سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 182 رنز بنائے اور پاکستان کی پوری ٹیم صرف 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32490 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp