وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نااہل ہونے کا امکان بڑھ گیا: ہارون رشید


معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کے نااہل ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے جب کہ قانون دانوں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے نااہل ہونے کا امکان موجود ہے۔

ہارون الرشید کے مطابق، فیصلہ عدالت کو کرنا ہے تاہم لگتا ہے کہ فواد چوہدری نااہل ہو جائیں گے۔ فواد چوہدری اس حوالے سے کافی پریشان ہیں اور دوستوں سے مشورے کر رہے ہیں جب کہ کچھ مشورے تو ایسے ہیں جو ٹی وی پر بتائے بھی نہیں جا سکتے۔ اگرچہ فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے سے متعلق حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں لیکن ان کے نا اہل ہونے کا امکان موجود ہے۔

خیال رہے کہ معروف صحافی سمیع اللہ ابراہیم نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ مین درخواست دائر کی تھی کہ فواد چودھری نے اثاثے چھپائے، الیکشن کمیشن کو درست معلومات نہیں دی گئیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے زمین کی ملکیت کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔چنانچہ فواد چوہدری کو آئین کی 62 ون ایف پر پورا نہ اترنے کی بنا پر نااہل  قرار دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فواد چودھری نے بطور ممبر اسمبلی جو مراعات لیں واپس لی جائیں اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیس کی درخواست سماعت کے لیے مقر ر کی گئی تھی۔ عدالت نے فواد چوہدری، اور وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).