مجھ سے موبائل فون برآمد ہونے کی کہانی جھوٹی نکلی، خود آئی جی جیل خانہ جات نے تردید کر دی: مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آج احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ موبائل فون برآمد ہونے کی بات جھوٹی ثابت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے موبائل فون برامد ہونے کا الزام عائد کیا، تردید بھی انہی کی جانب سے سامنے آ گئی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کی تردید میں نے خود اخبار میں پڑھی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اُسی طرح چلی جائے گی۔ جیسے جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ویسے ہی دھاندلی زدہ حکومت کے بھی پاؤں نہیں ہوتے۔ قبل ازیں چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے موبائل فون برآمد ہونے کا انکشاف شیخ رشید نے کیا تھا۔ بعد ازاں صحافی صابر شاکر نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ نہ صرف مریم نواز بلکہ نواز شریف سے بھی موبائل فون برامد کیا گیا ہے ۔ نیز یہ کہ دونوں کے موبائل فونوں سے ڈیٹا بھی ریکور کر لیا گیا ہے۔

اس ضمن میں یہ بھی پڑھیے:

https://urdu.geo.tv/latest/206038


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).