مردانگی کا راز ٹماٹروں میں پوشیدہ: سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف


ٹماٹر کے کئی طبی فوائد ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں مردوں کے لیے ٹماٹر میں ایک حیران کن فائدہ دریافت کیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ٹماٹر مردوں میں ’سپرمز‘ کی کوالٹی بہتر بنانے کے لیے انتہائی موثر جز ہے۔ اسے خوراک کا باقاعدہ حصہ بنانے سے سپرمز کا معیار 50 فیصد سے زائد بہتر ہو جاتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق مردوں کے لیے ٹماٹر کے اس فائدے کی وجہ ٹماٹر میں پایا جانے والا جزو لیکوپین (Lycopene) ہے جس کی وجہ سے ٹماٹر کی روشن سرخ رنگت ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے لیکوپین گولیوں میں شامل کیا اور 28 مردوں کو روزانہ دو گولیاں کھلائیں۔ 3 ماہ بعد جب دوبارہ ان کے سپرمز کا معائنہ کیا گیا تو ان کے سپرمز پہلے کی نسبت 50 فیصد سے زیادہ متحرک اور صحت مند ہو چکے تھے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ایلن پیسی کا کہنا ہے کہ ”ہمیں توقع نہیں تھی کہ لیکوپین ایسے شاندار فائدے کا حامل ہو گا۔ اتنی تیزی سے ادویات بھی سپرمز کا معیار بہتر نہیں کرتیں جتنی جلدی لیکوپین کی حامل گولیوں سے ہو گیا تھا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).